23 اگست، 2020، 6:20 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83919693
T T
0 Persons
ایران کی 57 ملکوں کو قالین اور کیلیم کی برآمدات

تہران، ارنا- ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ نے کہا کہ رواں سال کے پچھلے 4 مہینوں کے دوران، 82 ملین ڈالر سے زائد کی مالیت پر مشتمل قالین، کیلیم اور گبہ کو 57 ملکوں میں برآمد کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برآمد شدہ قالین کے آدھے حصے کی منزلین تین ملکوں بشمول افغانستان، عراق اور پاکستان تھیں۔

ان خیالات کا اظہار "سید روح اللہ لطیفی" نے آج بروز اتوار کو گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران، دنیا میں قالینوں کو تیار کرنے والے سب سے بڑا ملک ہے اور ملک کیخلاف پابندیوں عائد کرنے سے پہلے وہ دنیا میں قالین برآمد کرنے سب سے بڑا ملک بھی تھا۔

لطیفی کا کہنا ہے کہ پچھلے 4 مہینوں کے دوران، ملک میں 20 ہزار 886 ٹن قالین، کیلیم اور گبہ کو دوسرے ملکوں میں برآمد کیا گیا ہے جن کی مالیت کی شرح 82 ملین 579 ہزار 305 ڈالر کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دوسالوں کے دوران، ایرانی قالین کے 30 فیصد حصے کو امریکہ میں برآمد کیا جاتا ہے تا ہم گزشتہ سال کے دوران امریکہ میں کوئی قالین برآمد نہیں کیا گیا ہے۔

کسٹم ادارہ کے سربراہ نے کہا کہ ایرانی قالین، کیلیم اور گبہ کی برآمدات کی سب سے پہلی منزلین کینیڈا، آسٹریلیا، جرمنی، جاپان، اٹلی، کویت، کینیا، عراق، نیوزی لینڈ، بحرین، بلجیم، قطر، تھائی لینڈ، چین، فرانس، برطانیہ، افغانستان، پاکستان، بھارت اور ڈنمارک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے افغانستان، عراق اور پاکستان نے بالترتیب 18 ملین 7 ہزار 497 ملین ڈالر، 17 ملین 406 ہزار 55 ڈالر اور 5 ملین 373 ڈالر کیساتھ سب سے زیادہ ایران سے قالینوں کی برآمدات کی ہیں۔

لطیفی کا کہنا ہے کہ گبہ ایران کی مشہور صنعتوں میں سے ایک ہے جس کو اس صنعت میں بہت زیادہ تجربہ ہے اور اسی بنا پر ملکی اور غیر ملکی منڈیوں میں ان مصنوعات کی بڑی مانگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں بنائے گئے گبوں کو جاپان کی تاتامی چٹائی سے دو تین گن زیادہ فروخت کی گئی ہے اور پچھلے 4 مہینوں کے دوران جاپان کو 2 ملین 309 ہزار 842 ڈالر گبوں کی برآمدات کی گئی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .